منگلورو 12؍جولائی (ایس او نیوز) ضلع میں بگڑے ہوئے حالات سدھارنے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بلائی گئی پیس میٹنگ سے بی جے پی نے غیر حاضر رہنے کا اعلان کیا ہے۔
بی جے پی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شرتھ کے قاتلوں کی گرفتاری ہونے تک کسی بھی پیس میٹنگ میں بی جے پی شریک نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ ڈی سی کی قیادت میں تمام مذاہب کے نمائندوں اور سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ پیس میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں شامل ہونے سے بی جے پی انکار کر دیا ہے۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ہندو تنظیموں کے لیڈروں پر کیس داخل کرکے پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار کیے جانے کی کوشش کے خلاف بطور احتجاج پیس میٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔